پنجاب میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اقدامات سخت، دفعہ 144 نافذ

پنجاب میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اقدامات سخت، دفعہ 144 نافذ

لاہور: حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم سے 10 محرم تک عوامی مقامات پر اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ اسی طرح ایسے نعرے یا سرگرمیاں جو عوامی جذبات کو متاثر یا مشتعل کریں، ان پر بھی پابندی ہوگی۔

حکومتی احکامات کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی تاکہ سکیورٹی کو مؤثر بنایا جا سکے۔

انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

ٹیگز: