ہیٹ ویو کا خدشہ: پنجاب کے سکولوں میں 22 مئی سے تین ماہ کی تعطیلات کا فیصلہ

ہیٹ ویو کا خدشہ: پنجاب کے سکولوں میں 22 مئی سے تین ماہ کی تعطیلات کا فیصلہ


لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا قبل از وقت اعلان کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان کے مطابق، بچوں کی صحت اور سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔صوبائی کابینہ نے محکمہ تعلیم کی جانب سے پیش کی گئی تجویز کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت چھٹیوں کا آغاز 22 مئی سے ہوگا۔
 وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ تمام سرکاری اور نجی سکول 24 اگست کو دوبارہ کھلیں گے، یوں طلبا کو تقریباً تین ماہ کی تعطیلات ملیں گی۔ رانا سکندر حیات خان کا کہنا تھا کہ موسم کی بدلتی صورتحال اور درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے بچوں کو سکول لانا خطرناک ہو سکتا تھا، اس لیے کابینہ نے متفقہ طور پر چھٹیوں کے شیڈول کی منظوری دی ہے۔محکمہ تعلیم نے تمام نجی سکول مالکان کو بھی پابند کیا ہے کہ وہ حکومتی احکامات کی پاسداری کریں اور 22 مئی سے قبل یا بعد میں سکول کھلے رکھنے سے گریز کریں۔
پنجاب حکومت کے اس فیصلے سے لاکھوں طلبا اور اساتذہ کو شدید تپتی گرمی میں بڑی راحت ملے گی۔

ٹیگز: