قرطبہ چوک میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 40 سالہ شخص جاں بحق

 قرطبہ چوک میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 40 سالہ شخص جاں بحق

لاہور:لاہور کے علاقے لٹن روڈ قرطبہ چوک میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 40 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔

حادثے کے نتیجے میں صفائی کا عملہ شدید زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈمپر کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ٹیگز: