لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق اب کوئی بس بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے بس اسٹینڈ سے روانہ نہیں ہو سکے گی۔
ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی فورس تعینات کر دی گئی ہے جو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائیاں کرے گی۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تعمیراتی کاموں سے پیدا ہونے والی گرد و غبار کے کنٹرول کے لیے بھی عملہ تعینات کیا جائے گا، جو تعمیراتی سائٹس کا معائنہ کر کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے گا۔