لاہور ہائیکورٹ: یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت درخواست دوسرے بنچ کو منتقل

لاہور ہائیکورٹ: یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت درخواست دوسرے بنچ کو منتقل

لاہور :لاہور ہائیکورٹ میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت ہوئی، تاہم عدالت نے ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی۔

عدالت نے درخواست کو دوسرے بنچ کے حوالے کرنے کے لیے چیف جسٹس کو بھیج دیا۔ سماعت کے دوران نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی طرف سے مقدمہ کا مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے اپنے نوٹ میں کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت نہیں کر سکتا، اور آئندہ سماعت دوسرے بینچ کے ذریعے ہوگی۔ جسٹس فاروق حیدر نے سعد الرحمان کی درخواست پر کارروائی کی۔

ذرائع کے مطابق درخواست ضمانت کی آئندہ سماعت جلد مقرر ہونے کا امکان ہے۔

ٹیگز: