لاہور پولیس نے حساس مقامات پر سکیورٹی سخت کر دی، شہر میں سرچ آپریشنز تیز

لاہور پولیس نے حساس مقامات پر سکیورٹی سخت کر دی، شہر میں سرچ آپریشنز تیز

لاہور: لاہور پولیس نے حساس مقامات کے گرد سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی میں مزید سختی کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کو تیز کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے تاکہ ممکنہ خطرات کو بروقت کنٹرول کیا جا سکے۔

 پولیس اہلکار حساس علاقوں میں چوکسی بڑھا کر نگرانی کر رہے ہیں اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

ٹیگز: