موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے موجودہ خطرہ، سیلاب سے سبق سیکھا جائے:وزیر اعلیٰ پنجاب

موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے موجودہ خطرہ، سیلاب سے سبق سیکھا جائے:وزیر اعلیٰ پنجاب

برازیل: وزیر اعلیٰ پنجاب نے COP30 کانفرنس کے موقع پر پاکستان پویلین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اب صرف ایک پیش گوئی نہیں بلکہ موجودہ خطرہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دس ممالک میں شامل ہے اور حالیہ شدید سیلاب اسی کا مظہر تھا۔ بروقت اطلاعات اور کارروائی کی بدولت بڑے پیمانے پر نقصانات سے بچا جا سکا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب، پانچ دریاؤں کی سرزمین ہونے کے ناطے، قدرتی آفات سے بہت سے سبق سیکھ چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ٹیگز: