سیلابی نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے بااختیار کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ 

سیلابی نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے بااختیار کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ 

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے فیصلہ کیا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگانے اور متاثرین کی بحالی کے لیے ایک بااختیار کمیٹی قائم کی جائے گی۔

کمیٹی میں حکومت و اپوزیشن دونوں جماعتوں کے ارکان شامل ہوں گے۔ اس کا کام زرعی اجناس و لائیو اسٹاک کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینا، متاثرین کے ازالے کے لیے سفارشات مرتب کرنا، اور ریسکیو آپریشنز کی مکمل رپورٹ حاصل کرنا ہو گا۔

پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ فی الحال کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) تیار کر رہا ہے۔ کمیٹی کئی ماہرین اور اہم حکام کو بھی طلب کرے گی جن میں سیکریٹری زراعت، سیکریٹری لائیو اسٹاک، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، اور سیکریٹری خزانہ شامل ہیں۔

ٹیگز: