مون سون سے پہلے نکاسیِ آب کے منصوبے مکمل کرنے کا الٹی میٹم: وزیراعلیٰ مریم نواز کی 24 گھنٹے کام جاری رکھنے کی ہدایت

مون سون سے پہلے نکاسیِ آب کے منصوبے مکمل کرنے کا الٹی میٹم: وزیراعلیٰ مریم نواز کی 24 گھنٹے کام جاری رکھنے کی ہدایت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے 15 بڑے شہروں میں جاری نکاسیِ آب اور سیوریج کے منصوبوں کو جون سے پہلے مکمل کرنے کا سخت ہدف دے دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ مون سون کی بارشوں سے قبل تمام پراجیکٹس ہر صورت مکمل ہونے چاہئیں تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
 وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سیوریج لائنوں اور بارشی پانی کے نکاس کے پراجیکٹس پر تین شفٹوں میں 24 گھنٹے کام کیا جائے تاکہ ڈیڈ لائن پر سمجھوتہ نہ ہو۔ مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں 15 شہروں کے لیے جدید واسا کمپلیکس ڈیزائن کی باقاعدہ منظوری بھی دی گئی۔
تمام ترقیاتی کاموں کو جون کے مہینے سے قبل مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ بارشوں کے دوران شہروں میں پانی جمع ہونے کی شکایت پیدا نہ ہو۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ نکاسیِ آب کے نظام کی بہتری ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ کام کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور وہ خود ان منصوبوں کی پیشرفت کی نگرانی کریں گی۔

ٹیگز: