لاہور:لاہور کے علاقے برکی میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں دو زیرحراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق احمد اور ندیم کو ریکوری کے لیے برکی لے جایا جا رہا تھا، جب ان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لیے فائرنگ کی۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔