لاہور شدید سردی کی لپیٹ میں، دھند اور خشک موسم برقرار

لاہور شدید سردی کی لپیٹ میں، دھند اور خشک موسم برقرار

لاہور شدید سردی کی لپیٹ میں آ گیا ہے، شہر میں سرد ہوائیں چلنے کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں دھند بھی چھا گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ موسم کی موجودہ صورتحال کے باعث فضائی آلودگی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی لسٹ میں نویں نمبر پر آگیا ہے۔

ٹیگز: