لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافہ، اے کیو آئی 177 ریکارڈ، اقدامات سخت

لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافہ، اے کیو آئی 177 ریکارڈ، اقدامات سخت

لاہور:موسم کی تبدیلی کے باعث لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 177 ریکارڈ کیا گیا۔ فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے صوبائی حکومت نے اقدامات سخت کر دیے ہیں۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سیکڑوں چالان جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ بھٹوں، صنعتی دھوئیں اور اوپن فود پوائنٹس کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کے مطابق ای پی اے اور متعلقہ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور روزانہ رپورٹس مرتب کی جا رہی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کی کہ بزرگ، بچے اور مریض غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ممکن ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ صاف ماحول حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

ٹیگز: