لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو ملک میں ہنگامے اور انتشار پھیلانے کا پروگرام بنا رکھا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ پی ٹی آئی جہاں بھی جاتی ہے، فساد اور دہشتگردی کی سیاست کرتی ہے اور پشاور میں 9 مئی کے ہنگاموں میں اس کی براہِ راست ملوث ہونے کی فرانزک رپورٹ بھی سامنے آ چکی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے صحافیوں سے سوال کیا کہ "تمہارا پاکستان اور میرا پاکستان کا مقصد کیا ہے؟" اور کہا کہ محمود اچکزئی کے پاکستان توڑنے والے بیانات انتہائی خطرناک ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرے گی اور کسی بھی فسادی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔