لاہور میں اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئیں

لاہور میں اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئیں

لاہور: لاہور میں اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں کمی نہ آ سکی۔ رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 301 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں۔

پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق مختلف علاقوں سے چھ ماہ کے دوران کل 6075 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔ موٹر سائیکل چوری کے معاملات میں صدر ڈویژن نے سب سے زیادہ 1255 مقدمات درج کرائے۔

کینٹ ڈویژن 1196 چوریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 1170 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

سٹی ڈویژن میں 1060، اقبال ٹاؤن میں 756 اور سول لائنز ڈویژن میں 638 موٹر سائیکل چوری کے کیسز رجسٹر ہوئے۔

ٹیگز: