پنجاب پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ: آئی جی عبدالکریم نے بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیے، متعدد افسران کی نئی تعیناتیاں

پنجاب پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ: آئی جی عبدالکریم نے بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیے، متعدد افسران کی نئی تعیناتیاں

لاہور: آئی جی پنجاب عبدالکریم نے محکمہ پولیس میں انتظامی تبدیلیوں کا حکم دیتے ہوئے کئی سینئر افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اہم تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
آئی جی پنجاب کے جاری کردہ احکامات کے مطابق درج ذیل افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔     محمد آصف: اے آئی جی آئی ٹی (AIG IT) سینٹرل پولیس آفس (CPO) پنجاب لاہور مقرر،    وسیم ریاض: ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب لاہور تعینات،    ناصر محمود باجوہ: ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔    شاہد احمد خان: ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد تعینات کر دیے گئے۔
تبادلوں کے اس عمل کے دوران بعض افسران کو عہدوں سے فارغ کر کے ہیڈ کوارٹر طلب کیا گیا ہے۔    اختر فاروق کو   فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج چھوڑ کر سینٹرل پولیس آفس (CPO) لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تبادلوں کا مقصد صوبے بھر میں کرائم کنٹرول اور پولیسنگ کے نظام کو مزید فعال بنانا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ تمام افسران فوری طور پر اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کریں۔

ٹیگز: