آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں سکیورٹی سخت کرنے کا حکم، شرپسند عناصر اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت

آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں سکیورٹی سخت کرنے کا حکم، شرپسند عناصر اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت

لاہور :انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے اور دہشتگرد و شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ صوبے میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں اور دیگر غیر ملکیوں کے انخلا کی رفتار تیز کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

اجلاس میں سکیورٹی انتظامات، امن و امان کی مجموعی صورتِ حال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ حساس مقامات، مذہبی اجتماعات اور عوامی مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور انٹیلی جنس ادارے باہمی رابطے میں رہتے ہوئے صوبے میں پائیدار امن اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

ٹیگز: