اسلام آباد دھماکے کی مذمت، پنجاب بار کونسل نے ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کی کال دے دی

اسلام آباد دھماکے کی مذمت، پنجاب بار کونسل نے ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کی کال دے دی

لاہور :پنجاب بار کونسل نے اسلام آباد کچہری میں ہونے والے دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

بار کونسل کے مطابق یہ اقدام عدلیہ اور قانونی عمل کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے اور تمام وکلاء اور عدالتی عملے سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ہڑتال میں شرکت کریں۔

کونسل نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی سخت تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ عدلیہ اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز: