لاہور میں شاہدرہ ٹاؤن پولیس کا چھاپہ، بین الاضلاعی پتنگ ڈیلر گرفتار

لاہور میں شاہدرہ ٹاؤن پولیس کا چھاپہ، بین الاضلاعی پتنگ ڈیلر گرفتار

لاہور:شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی پتنگیں تیار اور فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے احاطہ میں چھوٹی فیکٹری بنا رکھی تھی جہاں پتنگیں تیار کی جاتی تھیں۔ ملزم اپنی تیار شدہ پتنگوں کی ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ اور توڑوں کا استعمال کرتا تھا۔

چھاپے کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے تعداد میں بڑی مقدار میں پتنگیں برآمد کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

شاہدرہ ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات شہریوں کی حفاظت اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے وقتاً فوقتاً جاری رہیں گے۔

ٹیگز: