لاہور:لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ شہر میں حبس کی شدت میں بھی واضح کمی آگئی۔ بارش کے بعد شہریوں نے خوشگوار موسم کا لطف اٹھایا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 اگست تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل برسنے کا امکان ہے۔