پنجاب میں پرائیویٹ سکولوں کے لیے بڑی خوشخبری، رجسٹریشن کی مدت 5 سال تک بڑھا دی گئی

 پنجاب میں پرائیویٹ سکولوں کے لیے بڑی خوشخبری، رجسٹریشن کی مدت 5 سال تک بڑھا دی گئی

لاہور: پنجاب حکومت نے پرائیویٹ سکولوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کی مدت میں 4 سال کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد رجسٹریشن کل 5 سال کے لیے جاری کی جائے گی۔

قبل ازیں، پرائیویٹ سکولوں کو صرف ایک سال کے لیے رجسٹریشن دی جاتی تھی، جس کی وجہ سے انہیں انتظامی اور تعلیمی بورڈز سے الحاق کے عمل میں مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔

مزید براں، رجسٹریشن کے عمل کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ رجسٹریشن کمیٹی میں ہر ضلع سے ایک ایک پرائیویٹ سکول کے نمائندے کو شامل کیا جائے گا۔

ٹیگز: