غریب کی دوا چوری کرنے والوں کا کڑا محاسبہ ہوگا: وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلتھ کانفرنس سے خطاب

غریب کی دوا چوری کرنے والوں کا کڑا محاسبہ ہوگا: وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلتھ کانفرنس سے خطاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں منعقدہ ہیلتھ کانفرنس کے دوران صوبے کے طبی نظام میں موجود بدعنوانی اور انتظامی غفلت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب ہسپتالوں میں "سب ٹھیک ہے" کی رپورٹ نہیں بلکہ "عملی نتائج" دیکھے جائیں گے۔
مریم نواز نے ماضی کے نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ    ادویات گوداموں میں موجود ہوتی تھیں لیکن مریضوں کو فراہم نہیں کی جاتی تھیں۔    فارمیسی مافیا کے ساتھ مل کر سرکاری ادویات کی فروخت ایک افسوسناک حقیقت رہی ہے۔    انہوں نے عہد کیا کہ وہ غریب عوام کے علاج کا پیسہ کسی کو کرپشن کی نذر نہیں کرنے دیں گی۔
وزیراعلیٰ نے اعداد و شمار کے ذریعے اپنی ترجیحات واضح کرتے ہوئے بتایا کہ میرے آنے سے پہلے صحت کا بجٹ 399 ارب روپے تھا، جسے ہم نے عوامی مفاد میں بڑھا کر 630 ارب روپے کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بھاری رقم کا ایک ایک پیسہ عوام کی صحت اور زندگیوں میں آسانی لانے کے لیے خرچ ہوگا۔
ہسپتالوں میں سی ٹی اسکین (CT Scan) اور ایم آر آئی (MRI) مشینوں کے خراب ہونے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ    مریضوں کا دربدر ہونا کسی صورت قبول نہیں، خراب مشینوں کو فوری ٹھیک کرایا جائے۔     اگر کسی ایک عام شہری کو بھی معیاری علاج نہیں ملتا، تو یہ پوری حکومتی ٹیم کی ناکامی تصور ہوگی۔

مشکل فیصلے اور عوامی ریلیف

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نظام کی اصلاح کے لیے وہ سخت فیصلے لینے سے گریز نہیں کریں گی، کیونکہ ان کا واحد مقصد پنجاب کے ہر شہری کو اس کی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ٹیگز: