شدید دھند سے پنجاب میں نظامِ زندگی متاثر، موٹر ویز بند، بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

شدید دھند سے پنجاب میں نظامِ زندگی متاثر، موٹر ویز بند، بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ نہایت کم ہو گئی ہے، جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ صورتحال کے پیشِ نظر موٹر ویز کو مسافروں کی حفاظت کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد مقامات پر راستے دھند میں گم ہو گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں 18 سے 20 جنوری کے دوران بارشوں کا ایک طاقتور سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شمالی اور پہاڑی علاقوں میں 21 جنوری تک برفباری متوقع ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: