لاہور:لاہور میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور شہر میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ مختلف علاقوں میں دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ متاثر ہو رہی ہے، تاہم دھند کے باعث فضائی آلودگی میں کمی آئی ہے اور لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست سے باہر آ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے