سپیکر پنجاب اسمبلی سے 20 رکنی عالمی کاروباری وفد کی ملاقات

سپیکر پنجاب اسمبلی سے 20 رکنی عالمی کاروباری وفد کی ملاقات

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے امریکا، ملیشیا، قطر، ناروے، جنوبی کوریا اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 20 رکنی عالمی کاروباری وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں مختلف ممالک کے صنعتکار اور سرمایہ کار شامل تھے۔ ملاقات کے دوران تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کے فروغ اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے اور حکومت مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سہولیات اور تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ٹیگز: