لاہور: پولیس نے خفیہ اطلاع پر نشتر کالونی میں ایک کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
اس دوران ایک ملزم کو پتنگوں اور ڈور سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ملزم آن لائن آرڈر کے ذریعے پتنگیں اور ڈور لاہور سمیت دیگر اضلاع میں فروخت کرتا تھا۔