عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر مکمل کیا جانا چاہیے:گورنر پنجاب

  عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر مکمل کیا جانا چاہیے:گورنر پنجاب

اٹک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ضلع اٹک کی یونین کونسل ملال اور یونین کونسل براہامہ بہاتر میں نادرا سہولت مراکز کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج اٹک کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا گیا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر مکمل کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے نادرا مراکز کے قیام سے یونین کونسل ملال اور براہامہ بہاتر کے شہریوں کو شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے حصول کے لیے فتح جنگ جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، جس سے انہیں بڑی سہولت میسر آئے گی۔

انہوں نے دو یونین کونسلز میں نادرا سہولت مراکز کے قیام پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین نادرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں میں نادرا کی مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ نادرا مراکز کے قیام سے بالخصوص غریب اور دیہی علاقوں کے عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ اٹک میں جلد ایک یونیورسٹی قائم کی جائے گی تاکہ نوجوانوں، خصوصاً طلبہ و طالبات، کو جدید تعلیم کے حصول کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر نہ کرنا پڑے۔

ٹیگز: