ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے نجی شعبے کو مزید مواقع دیے جائیں گے، مریم اورنگزیب

ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے نجی شعبے کو مزید مواقع دیے جائیں گے، مریم اورنگزیب

لاہور: مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں نجی شعبہ اہم کردار ادا کر سکتا ہے، اس لیے حکومت ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے نجی شعبے کو مزید مواقع فراہم کرے گی۔

اپنے خطاب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں نجی ادارے قومی ترقی کے عمل کو تیز کرنے میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، اس لیے تعلیمی شعبے کی مضبوطی اور نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور انہیں آگے بڑھنے کے لیے سازگار مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اداروں کے درمیان بہتر رابطوں اور ہم آہنگی کے ذریعے ترقی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت نجی شعبے کے ساتھ مل کر ملک کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

ٹیگز: