والدین کے لیے بڑی خوشخبری: بچوں کے 'بے فارم' کے لیے اب نادرا دفاتر کے چکر ختم

والدین کے لیے بڑی خوشخبری: بچوں کے 'بے فارم' کے لیے اب نادرا دفاتر کے چکر ختم

اسلام آباد: نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے 10 سال تک کی عمر کے بچوں کے 'بے فارم' (CRC) کے حصول کو انتہائی آسان بنا دیا ہے۔ اب والدین کو طویل قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
نادرا کی نئی پالیسی کے مطابق، اب 10 سال تک کی عمر کے بچوں کا ڈیٹا نادرا کے روایتی دفاتر کے بجائے قریبی 'ای سہولت' (e-Sahulat) مراکز پر بھی رجسٹر کرایا جا سکے گا۔ اس اقدام کا مقصد نادرا دفاتر پر بڑھتے ہوئے رش کو کم کرنا اور والدین کو ان کے گھر کی دہلیز پر سہولت فراہم کرنا ہے۔
 والدین کو صرف متعلقہ یونین کونسل سے جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا ہوگا۔ برتھ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ای سہولت مرکز کا نمائندہ بچے کا ڈیٹا سسٹم میں درج کرے گا۔اس سہولت کے ذریعے اب منٹوں میں اندراج ممکن ہوگا، جس سے والدین کا قیمتی وقت اور سفری اخراجات بچ سکیں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس ڈیجیٹل اقدام سے دور دراز علاقوں اور شہروں میں رہنے والے لاکھوں خاندان مستفید ہوں گے، جنہیں پہلے چھوٹے سے کام کے لیے پورا دن نادرا سینٹرز میں گزارنا پڑتا تھا۔

ٹیگز: