لاہور/اسلام آباد : ملک بھر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر حکومت نے ایک بڑا سکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے۔ اب لاہور سے اسلام آباد تک موٹروے کا تمام راستہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی براہِ راست نگرانی میں ہوگا۔حکومتی ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا بنیادی مقصد صدرِ مملکت، وزیراعظم اور غیر ملکی مہمانوں (VVIPs) کی نقل و حرکت کو محفوظ بنانا ہے۔ اس سلسلے میں درج ذیل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
لاہور سے اسلام آباد تک نصب 119 جدید ترین کیمروں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے موٹروے پولیس سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ان کیمروں کی فیڈ براہِ راست سیف سٹی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو موصول ہوگی، جس سے وی وی آئی پیز کے سفر کی لائیو مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی۔
کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ہنگامی صورتحال کی صورت میں سیف سٹی اور موٹروے پولیس مشترکہ طور پر فوری ریسپانس دیں گی۔