لاہور: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں کریک ڈاؤن کیا۔
ٹیموں نے 10 من ناقص اور غیر معیاری کیچپ، ویجیٹیبل ساسز اور بھاری مقدار میں دیگر ناقص اشیاء تلف کیں۔ قوانین کی خلاف ورزی پر کیچپ بنانے والے یونٹ کی پروڈکشن بھی بند کر دی گئی ہے۔