لاہور پولیس کی منشیات کے خلاف مؤثر کارروائیاں، برآمدگی میں 566 فیصد اضافہ

لاہور پولیس کی منشیات کے خلاف مؤثر کارروائیاں، برآمدگی میں 566 فیصد اضافہ

لاہور :لاہور پولیس کی منظم حکمت عملی اور مسلسل محنت کے نتیجے میں منشیات کے خلاف کارروائیاں نمایاں طور پر مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال منشیات کی برآمدگی میں 566 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق رواں سال 566 فیصد زائد آئس برآمد کی گئی۔ہیروئن کی برآمدگی میں 99.57 فیصد اور

شراب کی برآمدگی میں 5.5 فیصد اضافہ ہوا۔اب تک 4,188 کلوگرام چرس اور 463.672 کلوگرام ہیروئن برآمد کی جا چکی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں تاکہ شہر کو نشہ آور اشیاء سے پاک کیا جا سکے۔ ساتھ ہی، عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

ٹیگز: