لاہور:لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں سی سی ڈی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک شدہ ڈاکو کی شناخت اعجاز اسلام کے نام سے ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اعجاز اسلام کو نشتر کے علاقے میں نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملزم اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر ہلاک ہو گیا۔ضلعی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔