لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق صوبے بھر میں دیہی زندگی کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے 'مثالی گاؤں پراجیکٹ' کی توسیع کر دی گئی ہے۔ منصوبے میں شامل دیہات کی تعداد 200 سے بڑھا کر 500 سے زائد کر دی گئی ہے۔
منصوبے کی تکمیل کے لیے پنجاب حکومت نے 60 ارب روپے کے خطیر فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ ان دیہات میں نکاسی آب، پختہ گلیوں، پینے کے صاف پانی اور شمسی توانائی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔