گرمی کی لہر میں تیزی، درجہ حرارت 35 ڈگری تک پہنچ گیا: 16 اپریل سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

گرمی کی لہر میں تیزی، درجہ حرارت 35 ڈگری تک پہنچ گیا: 16 اپریل سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

لاہور: ملک بھر میں سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کر دیے ہیں، جس کے باعث گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران مختلف شہروں میں پارہ 35 ڈگری سیلسیس کو چھو گیا ہے، جس نے شہریوں کو قبل از وقت موسم گرما کی سختی کا احساس دلا دیا ہے۔
دوسری جانب، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے بدلتے موسم کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ الرٹ کے مطابق 16 سے 19 اپریل تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے خراب موسم کے پیشِ نظر درج ذیل ہدایات جاری کی ہیں۔ بارش اور گرج چمک کے دوران شہری کھلے مقامات، بجلی کے کھمبوں اور درختوں کے نیچے پناہ لینے سے گریز کریں۔گندم کی کٹائی اور دیگر فصلوں کے سیزن کے پیشِ نظر، کسان موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فصلوں کے تحفظ کے لیے فوری پیشگی اقدامات کریں۔ پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے والے سیاحوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ٹیگز: