لاہور میں انفلوئنزا کے کیسز میں خطرناک اضافہ، سرکاری و نجی ہسپتالوں میں مریضوں کا رش

لاہور میں انفلوئنزا کے کیسز میں خطرناک اضافہ، سرکاری و نجی ہسپتالوں میں مریضوں کا رش

لاہور:پنجاب بھر کی طرح لاہور میں بھی انفلوئنزا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں اور نجی کلینکس دونوں پر متاثرہ شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق زیادہ تر مریضوں میں انفلوئنزا اے کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں، جن میں خشک کھانسی، شدید نزلہ، سر درد اور جسم درد عام ہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صفائی اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ضرورت پڑنے پر فوری طور پر طبی مدد حاصل کریں۔

ٹیگز: