لاہور کا جیلانی پارک گل داؤدی فیسٹیول کی رنگینی سے جگمگا اُٹھا

لاہور کا جیلانی پارک گل داؤدی فیسٹیول کی رنگینی سے جگمگا اُٹھا

لاہور:لاہور کا جیلانی پارک نیلے، پیلے، سبز، سفید، نارنجی اور گلابی پھولوں سے سج گیا، اور رنگ، خوشبو اور خوبصورتی کا ایسا منظر پیش کیا کہ ہر طرف بہار کا سماں چھا گیا۔

گل داؤدی فیسٹیول کے موقع پر پارک کو ایسا رنگین خواب بنایا گیا کہ شہریوں کی دلچسپی دیکھنے لائق تھی۔ چھٹی کے روز پارک میں آنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے نہ صرف فطرت کی خوبصورتی کا لطف اُٹھایا بلکہ فیسٹیول کی رنگینی میں بھی شریک ہوئے۔

پارک انتظامیہ کے مطابق، فیسٹیول کے دوران پھولوں کی نمائش اور تفریحی سرگرمیاں شہریوں کے لیے مزید دلکش تجربہ فراہم کر رہی ہیں۔

ٹیگز: