لاہور میں 'اولمپیاڈ 2026' کا میلہ سج گیا، ثقافت اور کھیلوں کا حسین سنگم

 لاہور میں 'اولمپیاڈ 2026' کا میلہ سج گیا، ثقافت اور کھیلوں کا حسین سنگم

لاہور : فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے "اولمپیاڈ 2026" کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔      ایپ سپ (APSUP) کے زیرِ اہتمام نجی جامعات کے ہزاروں طلبہ نے شرکت کی۔  چاروں صوبوں کے روایتی لباس، لوک موسیقی اور علاقائی رقص نے سماں باندھ دیا۔
پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان اور ڈاکٹر سمیرا رحمان کی خصوصی شرکت اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔
لاہور کا فورٹریس اسٹیڈیم آج نوجوانوں کے جوش و خروش سے گونج اٹھا۔ سپیریئر گروپ اور ایپ سپ کے تعاون سے منعقدہ اس اولمپیاڈ نے نہ صرف کھیلوں کے میدان آباد کیے بلکہ پاکستان کی رنگا رنگ ثقافت کو بھی ایک چھت تلے جمع کر دیا۔
تقریب کے آغاز میں کھلاڑیوں نے شاندار مارچ پاسٹ کیا، جس کے بعد چاروں صوبوں کی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیبلوز پیش کیے گئے۔ 

ٹیگز: