پنجاب میں سموگ کنٹرول پروگرام مؤثر، فضائی معیار میں بہتری

پنجاب میں سموگ کنٹرول پروگرام مؤثر، فضائی معیار میں بہتری

لاہور:حکومت پنجاب کے بروقت اقدامات کے نتیجے میں صوبے میں سموگ کنٹرول پروگرام مزید مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔ موسم کی تبدیلی کے بعد ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) میں بہتری آئی ہے اور یہ سطح 174 پر پہنچ گئی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ فضا آلودہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے اصول کے تحت بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اینٹوں کے بھٹوں اور فیکٹریوں کی کڑی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور خلاف ورزی پر انہیں بند کیا جا رہا ہے تاکہ فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔

ٹیگز: