لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 54 املاک کو سیل کر دیا۔
ایل ڈی اے کی ٹیموں نے نیو مسلم ٹاؤن، کینال روڈ، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن توسیعی سکیم اور اعظم گارڈن کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔