لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ناقص صفائی پر ریسٹورنٹ سیل، بیمار مرغیاں اور ملاوٹی دودھ تلف

لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ناقص صفائی پر ریسٹورنٹ سیل، بیمار مرغیاں اور ملاوٹی دودھ تلف

لاہور: معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر شہر بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔

ترجمان کے مطابق علی الصبح ناکہ بندی کر کے لاہور آنے والی 31 گوشت بردار اور 183 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا گیا، دورانِ چیکنگ 500 لیٹر ملاوٹی دودھ اور 1100 کلو بیمار مرغیاں موقع پر ہی تلف کر دی گئیں۔

کارروائی کے دوران 29 معروف ریسٹورنٹس کی بھی جانچ کی گئی، ناقص صفائی، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی، کچن ایریا میں کاکروچ، مکھیاں اور چھپکلیاں پائے جانے پر ایک ریسٹورنٹ سیل جبکہ 6 کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 33 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ "وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن ’صحت مند پنجاب، صحت مند پاکستان‘ کی تکمیل کے لیے خوراک کی تیاری سے ترسیل تک کے تمام مراحل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔"

ٹیگز: