علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت کو عوام نے مسترد کر دیا، عظمیٰ بخاری کاجواب

علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت کو عوام نے مسترد کر دیا، عظمیٰ بخاری کاجواب

لاہور:پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور لوٹ مار ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین بن کر عوام کے سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کو میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس کا رول ماڈل بنایا ہے، جس پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔

عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں حکومت نے عوام کو جعلی وعدوں اور جھوٹے نعروں سے بے وقوف بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے 73 فیصد عوام نے اس حکومت کو مسترد کر دیا ہے اور حالیہ گیلپ سروے اس شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی موجودہ حالت خود ایک زندہ ثبوت ہے کہ 12 سالہ تبدیلی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے اور اب اس کو کسی سروے کی ضرورت نہیں۔

ٹیگز: