لاہور:ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر بادامی باغ لاہور میں جعلی شہد تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران 200 لیٹر تیار شہد، 100 پیکنگ بوتلیں، 10 ٹین، 1 من سے زائد پھٹکری، گلاب اور 4 گلوکوز ٹین کے علاوہ برنر بھی ضبط کر لیا گیا۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق جعلی شہد میں چینی، گلوکوز سیرپ اور پھولوں کی پتیاں شامل کی جا رہی تھیں، جبکہ کھلے رنگوں اور کیمیکلز کا استعمال کر کے جعلی شہد تیار کیا جا رہا تھا۔