آئی جی پنجاب سے پی ایم ایس امتحان میں کامیاب بدرالدین شہریار اور سمیع الدین شہروز کی ملاقات

آئی جی پنجاب سے پی ایم ایس امتحان میں کامیاب بدرالدین شہریار اور سمیع الدین شہروز کی ملاقات

لاہور:سنٹرل پولیس آفس لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پی ایم ایس امتحان میں کامیابی پانے والے بدرالدین شہریار اور سمیع الدین شہروز کی ملاقات ہوئی۔ دونوں نوجوانوں کا تعلق ڈی پی او لیہ شمس الدین کے خاندان سے ہے، بدرالدین اور سمیع الدین شمس الدین کے بیٹے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے دونوں کو پی ایم ایس امتحان میں کامیابی پر دلی مبارکباد دی اور ان کی محنت و عزم کی تعریف کی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ‘‘پیشہ ورانہ ورکنگ کو سمجھ کر نئے آئیڈیاز کے تحت شہریوں کی بھرپور خدمت کریں اور اپنے اختیارات و صلاحیتوں کو ملک و قوم کی خدمت اور ترقی کے لیے استعمال کریں۔’’

انہوں نے مزید کہا کہ  ایسے نوجوان پنجاب پولیس کے دیگر ملازمین کے بچوں کے لیے مشعل راہ ہیں اور ان کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

ٹیگز: