لیسکو کی تاریخ میں دوسری خاتون انجینیئر حمرا لادی کی لاہور ایس ڈی او گلشن راوی سب ڈویژن تعیناتی

لیسکو کی تاریخ میں دوسری خاتون انجینیئر حمرا لادی کی لاہور ایس ڈی او گلشن راوی سب ڈویژن تعیناتی

لاہور: لیسکو نے خاتون انجینیئر حمرا لادی کو لاہور کے گلشن راوی سب ڈویژن میں ایس ڈی او تعینات کر دیا ہے۔ یہ لیسکو کی تاریخ میں دوسری بار ہے کہ کسی خاتون کو آپریشنل سب ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔

حمرا لادی حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی سے ڈیپوٹیشن پر لیسکو آئی ہیں اور اسسٹنٹ منیجر انجینیئر کی حیثیت سے ایک سال کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

اس تعیناتی کے ساتھ، لیسکو کی ٹیم میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: