اسلام آباد: ذرائع کے مطابق پٹرولیم انڈسٹری نے 16 نومبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کی تجویز دی ہے۔
تجویز کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 60 پیسے اضافہ جبکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 96 پیسے کمی کی جا سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں کی حتمی منظوری وزیر اعظم کریں گے، جس کے بعد وزارت خزانہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی اور نئی قیمتیں نافذ العمل ہوں گی۔