لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سے فضا تک مار کرنے والے ایف ایم 90 این آر میزائل کے کامیاب تجربے پر پاک بحریہ کو مبارکباد دی اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پاک بحریہ نے شاندار فائر پاور کا مظاہرہ کر کے اپنی برتری ثابت کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا بری، بحری اور فضائی دفاع اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے محفوظ ہاتھوں میں ہے اور سمندری دفاع میں پاک بحریہ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی مہارت، عزم اور پیشہ ورانہ لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مظاہرہ ملک کی دفاعی صلاحیتوں اور قومی سلامتی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔