پنجاب کابینہ اجلاس: ہائی سکیورٹی زونز ایکٹ اور پراپرٹی قوانین میں ترامیم کی منظوری

پنجاب کابینہ اجلاس: ہائی سکیورٹی زونز ایکٹ اور پراپرٹی قوانین میں ترامیم کی منظوری

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ہائی سکیورٹی زونز ایکٹ اور پراپرٹی قوانین میں ترمیم سمیت متعدد اہم سمریاں منظور کر لی گئیں۔

اجلاس میں 30ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی جبکہ قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی و نجکاری کے اجلاسوں کے منٹس بھی پیش کیے گئے۔ کابینہ نے قانون، امن و امان سے متعلق کمیٹی کی سفارشات، اساتذہ کے طبی اخراجات کی سمری اور این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کی ششماہی رپورٹس بھی منظور کیں۔

کابینہ نے ٹیلی کام ٹاورز کے لیے سرکاری اراضی لیز کی شرائط، ملکیتی حقوق دینے سے متعلق گرانٹ کی شرائط، پی آئی ای ڈی ایم سی کے میمورنڈم میں ترمیم، ٹریفک وارڈن سروس رولز اور ہائی پوٹینشل ڈویلپمنٹ سکیم میں ترامیم کی سمری بھی منظور کی۔

مزید برآں، لوکل گورنمنٹ سروس رولز 2018 میں ترمیم، آئینی ترمیمی بل 2025، پی ایچ اے ٹی اے آرڈیننس 2002 میں ترامیم، سوشل ویلفیئر و بیت المال کی پالیسی، ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 میں ترامیم اور کے ایف ڈبلیو بینک سے 15 ملین یورو گرانٹ معاہدے کی سمری بھی کابینہ میں پیش کی گئی۔

کابینہ نے پنجاب چیریٹیز ایکٹ 2018 کے تحت کمیشن کے قیام، ملتان اور بہاولپور بلڈ سینٹرز کے معاہدے کی تجدید، پولیس رولز 1934 میں ترمیم اور سی سی ڈی میں خصوصی جنسی جرائم تفتیشی یونٹس کے قیام کی سمری بھی منظور کی۔

ٹیگز: