پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں رولز ریگولیشن کا یکسان بنانے کا فیصلہ

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں رولز ریگولیشن کا یکسان بنانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں رولز اور ریگولیشن کو یکساں کرنے کا منصوبہ منظور کر لیا ہے تاکہ طلبہ، اساتذہ اور سرٹیفکیٹ ہولڈرز کے لیے سہولت پیدا کی جا سکے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق، منصوبے کے تحت طلبہ کو روایتی درسی کتابوں کی بجائے کروم بکس فراہم کی جائیں گی، جس سے ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ ملے گا اور کتابوں کی چھپائی کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ ابتدائی طور پر پرائمری کلاسز کے لیے پائلٹ پروجیکٹ متعارف کرایا جائے گا، جس کے نتائج کی روشنی میں منصوبے کو مکمل سطح پر نافذ کیا جائے گا۔

اسی دوران محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تعلیمی بورڈز کے ایکٹ میں ترامیم پر کام شروع کر دیا ہے تاکہ تمام بورڈز میں رولز ریگولیشن ایک جیسے ہوں اور تعلیمی سرٹیفکیٹ کے حصول میں طلبہ کو آسانی فراہم کی جا سکے۔

ٹیگز: