ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث کئی اہم سڑکیں اور موٹرویز بند 

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث کئی اہم سڑکیں اور موٹرویز بند 

لاہور:ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث کئی اہم سڑکیں اور موٹرویز بند کر دی گئی ہیں۔

موٹروے M5 (ملتان سے شیر شاہ) ظاہر پیر تک بند رہے گی۔ اسی طرح، M3 (درخانہ سے رجانہ) اور M4 (گوجرہ سے ملتان) بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، خاص طور پر کسووال، راجپوت نگر، قادر پور اور بہاولپور بائی پاس میں ٹریفک متاثر ہے۔ اڈا شنال اور مسافر خانہ کے علاقوں میں بھی دھند کی شدت سے نقل و حرکت محدود ہے۔

شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی رہنمائی یا ہنگامی صورتحال کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

ٹیگز: