لاہور:لاہور میں بسنت کے تہوار نے شہریوں کے چہرے خوشیوں سے بھر دیے ہیں اور چھٹیوں کے امکان کی خوشخبری بھی سنائی دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، 5 سے 8 فروری تک تعطیلات دینے کا امکان زیر غور ہے، جس سے شہر میں بسنت کا جشن مزید خوشگوار ہو جائے گا۔
حکام کے مطابق، 5 فروری یومِ کشمیر کی چھٹی ہے جبکہ 6 فروری کو خصوصی چھٹی دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ 7 اور 8 فروری ہفتہ اور اتوار کے دنوں میں لاہور میں دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، جس سے شہریوں کو چار دن کی تعطیلات ملنے کا امکان ہے۔
یہ اقدامات شہریوں کو بسنت کے موقع پر محفوظ اور بھرپور جشن منانے کا موقع فراہم کریں گے۔